14 دسمبر ، 2015
اسلام آباد........سپریم کورٹ نے سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی سے متعلق ممتاز قادری کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے ممتازقادری کے وکلا کی جانب سے لارجربینچ بنانے کی استدعا بھی مسترد کردی، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ جب سلمان تاثیرپر توہین رسالت ثابت ہی نہیں ہوئی توباقی سب باتیں بےسود ہیں، یہ انسان کے بنائے ہوئے قوانین ہیں ان میں ترمیم کرکے بہتری کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے، عدالت نے ممتاز قادری کو 2 بارسزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔