14 دسمبر ، 2015
کراچی.......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے10سے 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 22فیصد ہے۔