پاکستان
14 دسمبر ، 2015

لاہور ہائی کورٹ نے صدر کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے صدر کو ہٹانے کی درخواست  مسترد کر دی

لاہور ......لاہور ہائی کورٹ نے صدر مملکت ممنون حسین کے سود کو جائز قرار دینے کے بیان پر انہیں عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت ہونے پر مسترد کر دی ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل شیخ مبشر عرفان کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں صدرِ مملکت ممنون حسین کو ان کے منصب سے نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

درخواست گزارکے مطابق صدر نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے بیان دیا جس کے بعد وہ آئین کے تحت صدر مملکت کے منصب کے نااہل ہو گئے ہیں ۔ اس لئے ان کو نااہل قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :