14 دسمبر ، 2015
راولپنڈی........بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔سماعت ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ۔
استغاثہ کے گواہ انسپکٹر طارق الیاس کیانی کے بیان پر جرح نہ ہو سکی۔ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے اڈیالہ جیل میں کی۔