15 دسمبر ، 2015
راولپنڈی......قلم اور کتاب سے لائیں گے انقلاب...تعلیم کی روشنی سے دیں گے دشمن کو جواب۔ آئی ایس پی آر نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد میں نیا نغمہ جاری کردیا۔
آرمی پبلک اسکول پشاورکے سانحے کو ایک سال ہونے کو آیا ہے اس موقع پر آئی ایس پی آر نے ایک اور نغمے کی صورت میں شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جس کے بول یہ ہیں
مجھے ماں اس سے بدلہ لینے جانا ہے.......مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے