14 دسمبر ، 2015
نئی دہلی......... بھارتی حکومت نے پاکستانی کشتی کے معاملے میں وزیر دفاع منوہر پاریکر سے متضاد بیان دینے والے کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی کے لوشالی کو ان کے عہدہ سے برطرف کردیا ۔
بھارتیمیڈیا کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ جنوری میں بھارتی سمندری سرحد میں دراندازی کوشش کرنے والی دہشت گردوں کی کشتی کے معاملے میں وزیر دفاع منوہر پاریکر سے متضاد بیان دینے والے کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی کے لوشالی کو ان کے عہدہ سے برطرف کردیا گیاہے۔
وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ کورٹ مارشل کی کارروائی کے بعد مسٹر لوشالی کو عہدہ سے ہٹایاگیا ہے ۔