دنیا
14 دسمبر ، 2015

دورہ پاکستان میں اردوبول کر کوئی غلط کام نہیں کیا،سشما سوراج

دورہ پاکستان میں اردوبول کر کوئی غلط کام نہیں کیا،سشما سوراج

نئی دہلی .........بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران اردومیں بات کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔

لوگ عجیب وجوہات کی بناءپرتنقید کرتے ہیں کہ ساڑھی کا رنگ ہرا کیو ں تھا؟ آپ نے اردومیں کیوں بات کی؟توکیا مجھے اردو نہیں بولنی چاہیےتھی، اردو ہماری بھی قومی زبان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج نے لوک سبھا میں پا ک بھارت تعلقات کے حوالے سےپالیسی بیان دیتے ہوئے دورہ پاکستان کے دوران اردو بولنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے دورے میں اردو بول کرکچھ غلط نہیں کیاکیونکہ اردو بھارت میں بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے ۔

واضح رہے کہ وزےراعظم نوازشریف نے مسلسل 40 منٹ تک اردو میں بات کرنے پر سشما سوراج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ کی اردو تو مجھ سے بھی بہتر ہے ۔

مزید خبریں :