کھیل
28 جنوری ، 2012

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کے کھانے کے وقفے تک7وکٹوں پر198رنز

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کے کھانے کے وقفے تک7وکٹوں پر198رنز

ابوظہبی…ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں کھانے کے وقفے تک سات وکٹوں کے نقصان پر198رنز بنالئے ہیں جس سے پاکستان کی مجموعی برتری124رنز ہوگئی۔میچ کے چوتھے دن جب پاکستان نے چار کھلاڑی آوٴٹ ایک سو پچیس رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی پاکستانی بیٹسمین انگلش بالرزکے دباوٴ کا شکار رہے۔ صرف سترہ رنز کے مجموعی اضافے پرپاکستان کی وکٹ گر گئی۔ اسدشفیق 43رنز بنا کرمونٹی پنیسر کی گیند پراینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔اس کے کچھ دیر بعد ہی 170رنز کے اسکور پر اظہر علی68رنز بناکراینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپرمیٹ پرائر کو کیچ دے بیٹھے۔بعدمیں آنے والے عدنا ن اکمل بھی انگلش بالرز کے سامنے دیر تک نہ ٹھہرسکے اور صرف تیرہ رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان اپنی دوسری اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر198رنز پر موجود ہے ۔اس وقت عبدالرحمن اور سعید اجمل بالترتیب دس اور گیارہ رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :