کاروبار
27 مئی ، 2012

ایم کیو ایم نے 36کھرب 10ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کر دیا

ایم کیو ایم نے 36کھرب 10ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کر دیا

اسلام آباد … ایم کیو ایم نے آئندہ مالی سال کیلئے 36کھرب 10ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ میں دستیاب وسائل کا تخمینہ 32 کھرب 10 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ دفاعی بجٹ میں 10 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کیلئے ایم کیو ایم کا شیڈو بجٹ پیش کیا۔ اخراجات کا تخمینہ 2کھرب 805 ارب روپے لگایا گیا ہے دفاعی سروسز کیلئے 500 ارب روپے ، تعلیم پر 36 ارب اور صحت کے شعبے کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تمام آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے، سیلز ٹیکس 16 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد اور شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کااعلان کیا گیا۔ ڈکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بلا واسطہ اور بالواسطہ ٹیکسوں کا تناسب 32 اور 68 فیصد سے تبدیل کرکے 45 اور 55 فیصد کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں پیٹرولیم لیوی کو بھتا قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے جبکہ توانائی اور خوراک کے شعبوں کیلئے 250 ارب روپے کی سبسڈی کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی شیڈو بجٹ تجاویز میں دال، آٹا، روٹی، دودھ، گوشت، چینی اور پیٹرول سمیت روز مرہ استعمال کی15 اشیاء کی قیمتوں میں 15سے 50فیصد تک کمی کا اعلان بھی کیا ۔

مزید خبریں :