15 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کر کے گینگ وار کے اہم کردار بابا لاڈلہ کے بھائی اور رحمان ڈکیت کے بھانجے سمیت جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سٹی ڈویژن فدا حسین جانوری نے بتایا کہ لیاری میں اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے گینگ وار کے انتہائی اہم کردار بابا لاڈلہ کے بھائی ذاکرلاڈلہ اور رحمان ڈکیت کے بھانجے سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، منشیات فروشی سمیت سنگین نوعیت کے دیگر جرائم میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔