پاکستان
15 دسمبر ، 2015

پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن کل سے بند کرنے کا فیصلہ

 پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن کل سے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور...... سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کل سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔فیصلے پر عملدرآمد صبح چھ بجے سے ہوگا۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق ملک میں درآمدی ایل این جی گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اورسردی کی شدت بڑھنے کےباعث گھریلو صارفین کی طلب میں بہت اضافہ ہوگیا ہے، گھریلوصارفین کی طلب پوری کرنے کیلئے 16دسمبر صبح 6 بجے سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن بند کیے جارہےہیں، یہ بندش فی الحال غیر معینہ مدت کےلیے ہوگی۔

ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ ان حالات میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے سسٹم بیٹھ جانے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :