15 دسمبر ، 2015
نئی دہلی......بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر تاریخ کا دھارا تبدیل کر نا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے۔
بھارتی وزیر اعظم نے کوچی میں بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز کا معائنہ کیا اور نیوی کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات اور باہمی تعاون چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن واستحکام لا کر نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہے، سرحدی خلاف ورزیاں، دہشت گردی، ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
نریندر مودی نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر تاریخ کا دھارا تبدیل کرنا چاہتے ہیں ،امن عمل سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے خلوص کو مسلسل جانچتے بھی رہیں گے۔