دنیا
16 دسمبر ، 2015

ایران کیخلاف جوہری ہتھیارتیار کرنے کےالزام کی تحقیقات ختم

ایران کیخلاف جوہری ہتھیارتیار کرنے کےالزام کی تحقیقات ختم

تہران....جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے ایران کے خلاف خفیہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کے الزام میں 12 برسوں سے جاری تحقیقات ختم کردی ہے۔

عالمی ادارے کے 35 رکنی بورڈ نے منگل کو منعقدہ اجلاس میں ایران کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ۔ تحقیقات کے خاتمے کے باوجود عالمی ادارے کے معائنہ کار ایران کے جوہری پروگرام اور تنصیبات کے جائزے کا کام بدستور انجام دیتے رہیں گے ۔ تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ رواں ماہ پیش کی گئی رپورٹ کے بعد کیا گیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ ایران 2003ء تک خفیہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوششیں کر رہا تھا لیکن 2009ء کے بعد ایسی کسی سرگرمی کا سراغ نہیں ملا ۔

مزید خبریں :