16 دسمبر ، 2015
لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ اب پاک بھارت سیریز کے انتظامات کا وقت ختم ہو چکا ہے، بھارتی بورڈ کی تحریری ناں کا انتظار ہے۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی اب بھارتی خاموشی کو بھانپ گئے ہیں، اس خاموشی کو انہوں نے باقاعدہ طور پر ناںسمجھ لیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب وہ اپنے روایتی انداز میں میڈیا سے باقاعدہ گفتگو نہیں کرتے۔
صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں شہریار خان نے کہا کہ اب سیریز کے انتظامات کا وقت گزر چکا ہے، گیند بھارتی کورٹ میں ہے، ان کو ہی جواب دینا ہے، ناں کا تحریری طور پر انتظار ہے،جواب کے بعد ہی کوئی باقاعدہ مؤقف دیا جائے گا ۔