17 دسمبر ، 2015
نیو یارک........ہالی ووڈکے صفِ اول کے اداکار لیو نار ڈی کیپریواور ٹام ہارڈی کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم "دی ریوینینٹ" کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں ستارون نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔
ہدایتکارایلیجینڈروگونزالیزکی اس فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جوسن1820کے ایک ایسے بہادر جنگجو کے گِرد گھوم رہی ہے جو سخت موسمی حالات میں لڑتا ہے تاہم ایک خطرناک جنگلی ریچھ کا حملہ اسے موت کے منہ میں پہنچا دیتا ہے۔
امریکی رائٹر کے ناول سے ماخوذاس سنسنی خیز فلم کواسٹیو گولن ، ارنن ملشن اور کیتھ ریڈمن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں لیو نار ڈی کیپریواور ٹام ہارڈی کے علاوہ وِل پولٹر، ڈومنل گلیسن اوربرینڈر فلیچن بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
60ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس ایکشن تھرلر ڈرامہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 25دسمبر کو امریکا جبکہ آئندہ سال8جنوری کو دنیا بھرکے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔