کاروبار
17 دسمبر ، 2015

لاہور میں مردہ جانوروں کا 16 من گوشت پکڑا گیا

لاہور میں مردہ جانوروں کا 16 من گوشت پکڑا گیا

لاہور......لاہورکے علاقے ٹاؤن شپ سے مردہ جانوروں کا 16من گوشت پکڑ اگیا، چاروں قصاب موقع سے فرار ہوگئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹاؤن شپ میں ایک دکان پر چھاپا مارا گیا جہاں چارقصاب اوکاڑہ سے لایا گیا مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کررہےتھے۔

فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گوشت قبضے میں لے لیا تاہم چاروں قصاب ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نےموقع پر پہنچ کر قصابوں کی موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے جیونیوز کو بتایا کہ پکڑے جانے والے گوشت پر کسی سلاٹر ہاؤس کی مہرنہیں تھی اوریہ لوگ ناغے کے روز بھی گوشت فروخت کر رہے تھے۔

مزید خبریں :