17 دسمبر ، 2015
ممبئی......بالی وڈ کی اس سال کی سب سے بڑی جنگ میں اب صرف ایک دن رہ گیا۔ اس بار باکس آفس کی سلطنت کے بادشاہ کو چیلنج دیا ہے رنویر سنگھ نے، وہ بھی تلوار اٹھا کے۔
ایک طرف گولیاں، اڑتی گاڑیاں، ڈانس کا شہزادہ ورون اور بالی وڈ کی کامیاب ترین جوڑی شاہ رخ اور کاجول۔ دوسری طرف ہاتھوں میں تلوار اٹھا کر اپنا دل ہارنے والا بادشاہ اور حسن کی ملکہ دیپیکا۔
ایک طرف دل والے تو دوسری طرف دھڑکن۔ دونوں میگا بجٹ فلمیں دل والے اور باجی راؤ مستانی ریلیز ہو نے میں اب صرف 4 دن رہ گئے۔
ایک کی لوکیشن کی سب سے الگ ہیں،دوسرے کے سیٹ سے جدا،اب دونوں فلموں میں جیت کس کی ہوگی فیصلہ 4 دن بعد نہیں فلموں کی ریلیز کے ایک ہفتے بعد سامنے آئے گا لیکن دونوں کے زوردار ڈائیلاگز ابھی سے سپر ہٹ ہیں۔