پاکستان
18 دسمبر ، 2015

پاکستان کے بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی

پاکستان کے بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی

اسلام آباد......ملک بھرمیں سردی راج کررہی ہے،کہیں پرخون جما دینے والی سردی ہے تو کہیں پر یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔

ملک کے بالائی شہروں میں درجۂ حرارت میں مسلسل کمی آرہی ہے، خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ استور کا درجہ حرارت منفی 10اور اسکردو کا منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

قلات، چمن، زیارت سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں سردی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔قلات کا درجہ حرارت منفی 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے شہر بھی سردی کی لیپٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

مزید خبریں :