پاکستان
28 مئی ، 2012

بجلی کا شارٹ فال6500میگاواٹ، لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، پانی غائب

بجلی کا شارٹ فال6500میگاواٹ، لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، پانی غائب

لاہور… پاور ہاوٴسز کو بدستور تیل اور گیس کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار 500میگا واٹ پر پہنچ گیا۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار 10 ہزار 500 میگا واٹ جبکہ طلب 17 ہزار میگا واٹ ہو گئی ہے۔ شارٹ فال میں اضافے کے باعث شہروں اور دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ لاہور سمیت شہروں میں 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 20 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔لاہور میں شدید گرمی میں بجلی بند ہونے سے کئی علاقوں میں پانی بھی نایاب ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :