انٹرٹینمنٹ
21 دسمبر ، 2015

شاہ رخ انڈسٹری میں اپنی قسمت خود بناتے ہیں،رتیک روشن

شاہ رخ انڈسٹری میں اپنی قسمت خود بناتے ہیں،رتیک روشن

ممبئی...... بالی وڈ اداکار رتیک روشن نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان اپنی قسمت خود بناتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن نے شاہ رخ خان کی فلم ”دل والے“کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آپ بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم اچھا بزنس کر رہی ہے ۔انہوں نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم”باجی راؤ مستانی“ کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ مزکورہ دونوں فلمیں ایک ساتھ جمعہ کو ریلیز ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :