23 دسمبر ، 2015
سین تیاگو ......چلی میں تعلیمی اصلاحات کے نفاذ کے حق میں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں سیکڑوں طالب علموں نے مارچ کیا ،اُن کا مطالبہ تھا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم مفت کی جائے ، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں،جن میں کچھ طلبہ زخمی بھی ہو گئے ۔
چلی کی صدر میشیل نے ملک بھر میں اساتذہ کی تنخواہ بڑھانے اور مفت تعلیم کا وعدہ کیا تھا جس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔