23 دسمبر ، 2015
کراچی.......جامعہ کراچیمیں ڈاکٹر آف فارمیسی اور ماسٹرز پروگرام کی کلیم لسٹ جاری کر دی گئی ہے،لسٹ میں موجود طلبا اور طالبات 29دسمبرسے یکم جنوری 2016 ء تک فیس جمع کراسکتے ہیں۔
جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام)اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوںکے ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ میرٹ لسٹ اور کلیم لسٹ میں آچکے ہیں، وہ اپنی داخلہ فیس 29 دسمبر 2015 ء تا یکم جنوری 2016 ء تک جمع کراسکتے ہیں ۔
اسی طرح ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ میرٹ لسٹ اور کلیم لسٹ میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 04 جنوری تا07 جنوری 2016 ء تک اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فیس صبح 9بجکر30 منٹ تادوپہر01:00بجے تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔