پاکستان
28 مئی ، 2012

کوئٹہ، پولیس موبائل پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق،3اہلکار زخمی

کوئٹہ، پولیس موبائل پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق،3اہلکار زخمی

کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے سریاب ولی جٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت4افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں۔ بعد ازاں موبائل کا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس تھانے آرہی تھی جب سریاب ولی جٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اس پر شدید فائرنگ کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے جن میں ڈرائیور تھوڑی دیر بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دیگر تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ریسکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں :