28 مئی ، 2012
ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو آوٴٹ کلاس کردیا،ایشین چیمپین چارگول سے ہارگئے۔ملائیشیا کے شہرایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو آوٴٹ کلاس کردیا۔پہلے ہاف میں کورین ٹیم کوایک گول کی برتری حاصل تھی۔پاکستان ٹیم کوگول کرنے کے کئی موقع ملے لیکن ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایاجاسکا۔دوسرے ہاف میں جنوبی کوریانے مزیدبہترکھیل پیش کیااورمزیدتین گول کرکے میچ چار صفر سے جیت لیا۔یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔تین میچز میں پاکستان ایک ہی میچ جیت سکاہے۔