24 دسمبر ، 2015
انڈیانا......امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تیز ہواؤں اور بگولوں نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی ریاست آرکنساس، انڈیانا، مسی سیپی اور ٹینیسی میں طوفان اور ہوا کے بگولوں سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا، انڈیانا اور مسی سیپی سمیت ٹینی سی مین تیز ہواؤں نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔
ہوا کے بگولوں کے سبب متعدد درخت گر گئے،کئی گھر تباہ اور کچھ کو جزوی نقصان پہنچا ۔