26 دسمبر ، 2015
نیویارک.......فوربز میگزین نے ہالی وڈکے نامور اداکار جونی ڈیپ کو’’ اوورپیڈ ‘‘اداکار قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جونی ڈیپ ہالی وڈ کے مشہور اداکار ہیں مگر فوربز میگزین نے انہیں 2015ء میں ہالی وڈ کا سب سے زیادہ اوور پیڈ اداکار کہہ دیا ہے یعنی ایسے اداکار جن کی اُجرت کے مقابلے ان کی کارکردگی کم ہو۔
جونی ڈیپ اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر اور موسیقار بھی ہیں جن کی پائریٹس آف دی کیریبین باکس آفس پر کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔