پاکستان
28 مئی ، 2012

نوابشاہ میں بس پر فائرنگ، سیہون پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

نوابشاہ میں بس پر فائرنگ، سیہون پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جامشورو … سیہون پولیس نے نوابشاہ کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے دونوں افراد کا تعلق جئے سندھ متحدہ محاذ سے بتایا جاتا ہے۔ ڈی ایس پی سیہون شریف حاکم علی مٹھیانی کے مطابق 3 روز قبل نوابشاہ کے قریب کراچی سے صوابی جانے والی مسافر کوچ میں فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں مختیار علی عرف مخو لغاری اور نیاز لغاری نامی 2 ملزمان کو بھان سعید آباد کے گوٹھ حسین لغاری سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں افراد کا تعلق جئے سندھ متحدہ محاذ سے ہے، جنہیں مزید تفتیش کیلئے تھانہ قاضی احمدمنتقل کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :