دنیا
28 مئی ، 2012

افغانستان : ہیلی کاپٹر حادثہ اور عسکریت پسند حملوں میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک

افغانستان : ہیلی کاپٹر حادثہ اور عسکریت پسند حملوں میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک

کابل … مشرقی افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 2 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بھی ایک غیر ملکی فوجی مارا گیا۔ افغانستان میں 3 دن کے دوران ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ ایساف کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ، تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے والے علاقے میں دشمنوں کی سرگرمیاں نہیں تھیں۔ مشرقی افغانستان میں آج صبح بھی معمول کی کارروائی کے دوران ایک نیٹو جہاز گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ واقعے میں اموات نہیں ہوئیں۔ صحافیوں کو بھیجے گئے ایک ٹیکسٹ پیغام میں طالبان نے 2 ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان کے جنوبی علاقے میں بھی عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 175ہو گئی اور 10 سالوں میں کل 3022 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :