پاکستان
27 دسمبر ، 2015

پیرس میں قائد اعظم کی سالگرہ کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

پیرس میں قائد اعظم کی سالگرہ کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

پیرس…رضا چوہدری … دو قومی نظریئے کی بنیاد پر قائم ہونے والی مملکت خدا داد آج بھی اس نظریئے سے وابسطہ ہے اور اس کا استحکام بھی جبکہ پاکستان کا قیام قائد اعظم کی اعلیٰ بصیرت اور پختہ عزم کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیرس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کے دفتر میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 139ویں سالگرہ منائی گئی۔تقریب میں بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیااور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میا ں محمد حنیف نے کہا کہ مملکت پاکستان ، قائد اعظم محمد علی جناح کا مسلمانوں کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے ۔قائداعظم نے انتھک محنت اور عزم سے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ وطن دلوایا، ہمیں اپنے خون کے آخری قطر ے تک اس کی حفاظت کرنا ہوگی۔

مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم کی کرشماتی شخصیت اور صلاحیتوں کا مرہون منت ہے۔

مزید خبریں :