27 دسمبر ، 2015
لاہور....... یاسرشاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپورٹس میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر پرویز رضوی کہتے ہیں کہ جو دوا انہوں نے استعمال کی وہ ممنوعہ دوائوں کے اثرات کوچھپانے کےلیے استعمال کی جاتی ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز رضوی نے کہا کہ کلورٹالیڈون واڈا قانون کے مطابق ممنوعہ دوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل سائنس میں یہ دوا بلڈ پریشر وغیرہ کےلیے استعمال کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر پرویز نے بتایا کہ جو کھلاڑی ممنوعہ دوا استعمال کر لے، اس کے اثرات چھپانے کےلیے یہ دوا استعمال کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنی طرف سے خود ایسی کوئی دوا استعمال نہیں کرسکتا ۔