کھیل
27 دسمبر ، 2015

یاسر شاہ پر پابندی سے ملک کا بھی نقصان ہوا ہے، رمیز راجا

یاسر شاہ پر پابندی سے ملک کا بھی نقصان ہوا ہے، رمیز راجا

کراچی.......یاسرشاہ کی معطلی پر سابق کپتان رمیز راجہ کہتے ہیں کہ یاسر کی پابندی پر صرف کھلاڑی کا نہیں بلکہ ملک کا بھی نقصان ہوا ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ یاسر سے غلطی ہو گئی ہے، ہو سکتا ہے کسی سے پوچھے بغیر دوا استعمال کر لی ہو۔ سکندی بخت کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی پابندی پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور میڈیکل اسٹاف ذمہ دار ہے۔

جیو نیوز پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ یاسر شاہ کی معطلی پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہوا ہے، صرف کھلاڑی کا نہیں بلکہ ملک کا بھی نقصان ہوا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگریاسر نے پاور لینے کےلیے کوئی دوا لی ہے تومسئلہ ہوگا۔ سکندر بخت کہتے ہیں کہ پی سی بی کی نا اہلی ہے، یاسر شاہ کے معاملے کا ذمہ دار پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف ہے۔

مزید خبریں :