پاکستان
28 مئی ، 2012

ملک میں گرمی کی لہر مزید 3 سے 4روز تک برقرار رہنے کی پیشگوئی

ملک میں گرمی کی لہر مزید 3 سے 4روز تک برقرار رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد … محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر مزید 3 سے 4 روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آجائیں گے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں دن بھر لو چلتی رہی اور سورج آگ برساتا رہا، جس کے باعث لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود اور سڑکیں سنسان رہیں۔ پیر کے روز ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا، لاڑکانہ، دادو اور سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی، جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوابشاہ، سکھر، جیکب آباد، رحیم یارخان اور پڈعیدن میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ روہڑی اور بہاول نگر میں 45، حیدرآباد، بہاولپور، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، جہلم اور ملتان میں 44 جبکہ لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاوٴالدین اور ساہیوال میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور میں 41، اسلام آباد میں 40، کراچی میں 35، کوئٹہ میں 34 اور مری میں درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :