28 مئی ، 2012
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی بحران کے باعث صنعتیں بند ہو رہی ہیں ، بحران سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت ایک ہزار میگا واٹ بجلی کے6منصوبوں کیلئے فنڈز قائم کررہی ہے، چھوٹے کسانوں کو شمسی توانائی کے پینل دیں گے۔ لاہور میں توانائی امورپر ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے مظفر گڑھ،رحیم یار خان،فیصل آباد،تونسہ،چولستان اور لودھراں میں بجلی کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں کیلئے ضروری وسائل فراہم کرنے کیلئے حکومت انرجی روڈ میپ پر عمل پیرا ہے۔ شہبازشریف کا کہناتھاکہ انکا کہنا تھاکہ محکمہ توانائی کو 150ملین روپے فراہم کردیئے ہیں ، شمسی توانائی کے فروغ کیلئے چھوٹے کسانوں کو سولر پینل دیئے جائیں گے ، صوبے میں 32 ارب روپے کا ڈرپ اوراسپرنکل اری گیشن سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔