کھیل
29 دسمبر ، 2015

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کیخلاف درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کیخلاف درخواست خارج کردی

لاہور......لاہور ہائیکورٹ کرکٹر محمد عامر کے خلاف دائر درخواست پہلی ہی سماعت پر خارج کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد بلال خان نے بند کمرے میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

جسٹس شاہد بلال خان نے اپنے چیمبر میں درخواست گزار اورپی سی بی کےقانونی مشیرتفضل رضوی کے دلائل سنے، پی سی بی کا موقف تھا کہ محمد عامراپنی سزا مکمل کرچکے ہیں۔جسٹس شاہد بلال خان نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

کرکٹر محمدعامر کےخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست جسٹس پارٹی نےدائر کی تھی ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ ہیں،ان کی ٹیم میں شمولیت سے پاکستان کی بدنامی ہو گی،لہٰذااستدعا ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت کو روکنےکاحکم صادرفرمایاجائے۔

مزید خبریں :