پاکستان
28 مئی ، 2012

راوٴ قمر سلیمان کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ میں رد و بدل جاری

راوٴ قمر سلیمان کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ میں رد و بدل جاری

کراچی … پی آئی اے کے چیئرمین ایئرچیف مارشل (ر) راوٴ قمر سلیمان کی جانب سے ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ میں ردبدل جاری ہے۔ پی آئی اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کیپٹن سلیم احمد کو واپس فلائنگ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا ، کپٹن سلیم احمدکی تعلیمی قابلیت صرف میٹرک ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن سلیم احمد کو پی آئی اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ غزالہ راشد کو ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مقرر کیا گیا ہے۔ عزالہ راشد کو 2 دن پہلے ہی جنرل منیجر ہیومن ریسورس مقرر کیا گیا تھا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق غزالہ راشد سینئر موسٹ جنرل منیجر تھیں اس لئے انہیں ڈائریکٹر ایچ آر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ہٹائے گئے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کیپٹن سلیم احمد کو پی آئی اے کے سابق ایم ڈی نے اس عہدے پر تعینات کیا تھا، ان کی تعلیمی قابلیت صرف میٹرک ہے۔ کیپٹن سلیم احمد فلائنگ ڈیوٹی پر واپس بھیج دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کے پرنسپل یونس ایم خان کو پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :