29 مئی ، 2012
لندن ... برطانوی عوام کی اکثریت کاخیال ہے کہ ملکہ برطانیہ کا ساٹھ سالہ دور ملک کے لیے خراب رہا۔اور اچھی تبدیلیاں نہ آسکیں۔اگلے ہفتے ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈجوبلی منائی جائے گی جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ ملکہ کے ساٹھ سالہ دور میں آنے والی تبدیلیوں پربرطانوی شہری کیا رائے رکھتے ہیں اس بارے میں ایک ٹی وی چینل نے سروے کرایا۔ سروے میں تقریباً پچاس فیصد برطانویوں نے ملکہ الزبتھ کے دورکوخراب قراردیا جبکہ سینتالیس فیصد کاخیال ہے کہ ملکہ کے دور اقتدارسے پہلے برطانیہ اتنا اچھا نہیں تھاجتنا اب ہے۔اسی فیصد افرادسمجھتے ہیں کہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے برطانیہ کی مختلف ساکھ یاوقارواضح ہوگا تاہم پینسٹھ فیصدکی رائے میں یہ ایونٹ ملکی معیشت کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔جبکہ چودہ فیصد افرادایسے بھی تھے جنھوں نے بادشاہت کی ہی مخالفت کردی۔اس سروے میں دوہزارچھپن شہریوں نے حصہ لیا۔