دنیا
29 مئی ، 2012

قطر:شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی ،13بچوں سمیت 25افراد ہلاک

قطر:شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی ،13بچوں سمیت 25افراد ہلاک

دوحہ ... قطرکے دارلحکومت دوحہ میں شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑکنے سے13بچوں سمیت 25افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ سترہ سے زائدزخمی ہیں قطرکے مشہورترین شاپنگ مراکزمیں سے ایک میں اچانک لگنے والی آگ نے کئی گھروں کے چراغ گل کردیے۔دارلحکومت دوحہ میں واقع ولاجیوشاپنگ سینٹر میں چائلڈکئیرسینٹربھی تھااورسب سے زیادہ اموات بچوں ہی کی ہوئیں۔حکام کاکہناہے کہ آگ لگنے سے شاپنگ سینٹرمیں دھواں بھرگیاتھااورلوگ دم گھٹنے سے مرے۔ہلاک اورزخمیوں میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔جن میں ہسپانوی ،فرانسیسی ، نیوزی لینڈ اورفلپائن سے تعلق رکھنے والے بھی ہیں۔ہیلی کاپٹروں کی مددسے امدادی کارروائیاں کی گئیں اورجھلسے ہوئے افراد کواسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔امدادی کارروائیوں میں مصروف 2اہلکاربھی دوسروں کی جان بچاتے ہوئے چل بسے۔

مزید خبریں :