دنیا
29 مئی ، 2012

ایئر کینیڈا کا انجن بند، ملبہ نیچے آگرا، پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ

ایئر کینیڈا کا انجن بند، ملبہ نیچے آگرا، پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ

مونٹریال… جاپان جانے والی ایئر کینیڈا بوئنگ کے ایک انجن بند ہونے کے باعث پرواز کے کچھ دیر بعد واپس اتار لی گئی طیارے کا ملبے دو کاروں اور گیس اسٹیشن پر آ گرا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئر کینیڈا کے بوئنگ 777کی پرواز کے کچھ دیر بعد ایک انجن بند ہونے کے باعث واپس پیئر سن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محفوظ طور پر اتاررلی گئی۔حکام کے مطابق بوئنگ طیارہ کینیڈا سے ٹوکیو جارہا تھا ،طیارے میں 300 مسافر سوار تھے۔پولیس کے مطابق طیارے سے ملبہ گرنے کے باعث دو کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ ملبہ قریبی گیس اسٹیشن پر بھی آگرا۔پولیس کے مطابق طیارے سے ملبے گرنے کے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

مزید خبریں :