29 مئی ، 2012
لاہور… پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے میزبان آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلے گی انڈر 19 ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔جس میں تیس ممکنہ کھلاڑی ٹریننگ کر رہے ہیں تیس مئی، یکم جون اور تین جون کو پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے، جس کے بعد جونئیر ایشیا کپ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ ایشیا کپ 18 جون سے ملائیشیا میں کھیلا جا ئے گا۔