کھیل
28 جنوری ، 2012

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان فتح سے 6 وکٹ دور، انگلینڈ کو106رنز درکار

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان فتح سے 6 وکٹ دور، انگلینڈ کو106رنز درکار

ابوظہبی…پاکستان اسپنرز کی شاندار بالنگ کی بدولت پاکستان ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح سے صرف چھ وکٹ دور ہے۔انگلینڈ نے ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف145رنز کے تعاقب میں چائے کے وقفے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 39رنز بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔انگلش بیٹسمینوں کو دوسری اننگ میں پاکستانی اسپنرز کی جانب سے مشکلات کاسامنا ہے اور اس کی چار وکٹیں صرف 39رنز کے اسکور پر گرگئیں ہیں۔انگلینڈ کومیچ میں شکست دے بچنے کیلئے 106رنز چاہئیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں ،دوسری جانب پاکستان کو یہ ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید چھ وکٹیں درکار ہیں۔

مزید خبریں :