29 مئی ، 2012
نئی دہلی… ایک بھارت اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے پہلی بار ممبئی حملوں میں ذکی الرحمان لکھوی کے ملوث ہونے اور ان کیخلاف کافی ثبوت ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے سیکرٹری داخلہ سطح کے مذاکرات میں پاکستانی حکام نے تسلیم کیا کہ ایف آئی اے کی کی تفتیش میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ لکھوی کے ممبئی حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ پاکستانی حکام نے بھارتی سیکرٹری داخلہ آر کے سنگھ کو بتایا کہ لکھوی کے خلاف ثبوت زیادہ ترممبئی حملوں کے لئے رقم کے انتظام اور لاجسٹک کے بارے میں ہیں ،جن میں حملہ آوروں کے لئے کشتی کا انتظام شامل ہے جو عدالت میں پیش کرنے کے لئے کافی ہیں۔