01 جنوری ، 2016
پیرس....... جرمنی، فرانس، روس اور یوکرین کے سربراہان یوکرین کے مشرقی حصے میں جنگ بندی کے معاہدے کو 2016ء میں بھی توسیع دینے پر متفق ہوگئے ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔بیان کے مطابق انجیلا مرکل، فرانسوا اولانڈ، ولادیمیر پیوٹن اور پیٹرو پوروشینکو نے مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کی ایک بار پھر تائید کی ہے اور وہاں سے بھاری ہتھیار فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
چاروں رہنمائوں نے مِنسک ٹو معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔