انٹرٹینمنٹ
01 جنوری ، 2016

کراچی کے آرٹ اسکول کے طلبہ کا فیشن شو

کراچی کے آرٹ اسکول کے طلبہ کا فیشن شو

کراچی......فیشن کا نیا ٹیلنٹ اور تخلیقات بنی ریمپ کی زینت، طالب علموں کے فیشن شو میں۔کراچی اسکول آف آرٹ کی جانب سے فیشن شو ہر لحاظ سے طالب علموں کی پیشکش رہا۔

ریمپ کی زینت بننے والی تخلیقات اور ماڈلز دونوں آرٹ اسکول کے طالب علم ہیں۔کے ایس اے کے شعبہ فیشن ڈیزاین کی یہ نمائش طالب علموں کے فاینل تھیسیز پر مبنی ہے۔ایک سال کا ڈپلوما مکمل کرنے والے ہر طالب علم نے مختلف ملبوسات پر مبنی کلیکشن تخلیق کی ہے۔

ایک دوسرے سے منفرد اور جدا انسپیرشن لئے تخلیق کی گئی ہر لائن فیشن کے نت نئے رنگ، انداز اور طرز ریمپ پر اجاگر کرتی نمایاں ہوئی۔

میڈیا، شائقین اور طالب علموں کی موجودگی میں پیش کئے گئے اس شو کا مقصد فیشن ڈیزاین کے ابھرتے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔

مزید خبریں :