دنیا
29 مئی ، 2012

مزاحت کاروں نے محفوظ علاقوں میں حملے تیز کردیئے، افغان پولیس چیف

کابل… افغانستان میں مزاحت کاروں نے ملک کے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں میں حملے تیز کردیئے ہیں ، مزاحت کار صوبہ بامیان میں داخل ہوگئے۔ بامیان پولیس چیف جنرل جمعہ غلدی یردم نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً 20 طالبان جنگجو ہمسایہ صوبہ بغلان سے بامیان میں داخل ہوگئے اور انہوں نے کئی اضلاع میں حملے کئے۔ انہوں نے بتایا کہ باغی سڑک کنارے بم نصب ‘ سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملوں کی رہنمائی اور سرکاری حکام پر خودکش حملے کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان حملوں کا مقصد 2014ء کے آخر میں غیر ملکی فوجوں کی افغانستان سے واپسی سے قبل سیکیورٹی کو کمزور کرنا ہے۔

مزید خبریں :