دنیا
01 جنوری ، 2016

داعش نے داغستان میں فائرنگ کی ذمے داری قبول کرلی

داعش نے داغستان میں فائرنگ کی ذمے داری قبول کرلی

واشنگٹن........ شدت پسند تنظیم داعش نے روس کے شورش زدہ علاقے داغستان میں فائرنگ کے ایک واقعے کی ذمے داری قبول کرلی ۔

اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے داعش کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ خلافت کے جنگجو داغستان کے جنوبی شہر دیربینت میں روس کے اسپیشل سروس افسروں کے ایک گروپ پر حملے میں کامیاب رہے تھے۔

فائرنگ سے ایک روسی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ مذکورہ سائٹ جنگجو گروپوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔

مزید خبریں :