دنیا
01 جنوری ، 2016

امریکی حکومت ایران مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،حسن روحانی

 امریکی حکومت ایران مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،حسن روحانی

تہران.......ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کے خطرے کے باوجود اپنے وزیردفاع کو میزائل پروگرام کو ترقی وتوسیع دینے کا حکم دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر روحانی نے وزیردفاع حسین دہقان کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ امریکی حکومت واضح طور پر ایران مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور غیر قانونی مداخلت کررہی ہے۔اس لیے مسلح افواج کو اپنی میزائل صلاحیت کو فوری اور نمایاں طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدرنے مزید کہاکہ وزارت دفاع کو مسلح افواج کی مدد و حمایت کی ساتھ تمام دستیاب وسائل سے نئے پروگراموں پر عمل پیرا ہونے اور ملک کی میزائل صلاحیت کو بہتر بنانے کی ذمے داری سونپی جاتی ہے۔

امریکی حکام نے کہاکہ محکمہ خزانہ کو جولائی میں ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے شدہ تاریخی معاہدے کے تحت میزائل پروگرام کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے ایران کے اداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا حق حاصل ہے جبکہ دوسری جانب ایک ایرانی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اس طرح کی پابندیوں کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سمجھیں گے۔

مزید خبریں :