دنیا
01 جنوری ، 2016

امریکا میں غیرقانونی داخلہ: پانچ پاکستانی اور ایک افغانی گرفتار

امریکا میں غیرقانونی داخلہ: پانچ  پاکستانی اور ایک افغانی گرفتار

واشنگٹن......... امریکا کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے پانچ پاکستانیوں اور ایک افغان شہریوں کو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ دستاویزات کی عدم موجودگی پر غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ان افراد کو امریکا اور میکسیکو کی سرحد کے 50 کلومیٹر قریب ایروزونا سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ایف بی آئی حکام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گرفتار افراد سے ایف بی آئی کے اہلکاروں اور جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس حکام نے مشترکہ طور پر تفتیش کی جبکہ نیشنل سیکیورٹی ڈیٹا بیس میں ان افراد کے حوالے سے چیک کیا تاکہ معلوم ہو سکے ان کے دہشت گردوں سے روابط تھے، لیکن ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آسکا۔ایف بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ اب یہ افراد امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹیم انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی تحویل میں ہیں۔

مزید خبریں :