پاکستان
03 جنوری ، 2016

لاہور: لڑکی زیادتی کیس کے8 ملزم کینٹ کچہری میں پیش

لاہور: لڑکی زیادتی کیس کے8 ملزم کینٹ کچہری میں پیش

لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے لڑکی زیادتی کیس کے 8ملزموں کومزید 3روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

نوعمر لڑکی سے زیادتی کے 8ملزموں کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کے روبرہ پیش کیا گیا ۔ پولیس نے ملزموں سے مزید تفتیش کے لیے 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس ملزموں کا دو مرتبہ 3,3روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرچکی ہے ،کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ اور دیگر پرنوعمر طالبہ کوہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :