پاکستان
03 جنوری ، 2016

گوجرانوالہ:کم عمر دوست کی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا ہلاک

گوجرانوالہ:کم عمر دوست کی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا ہلاک

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں پرندوں کا شکار کرتے ہوئے کم عمر دوست کی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے بچے کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق سردیوں کی چھٹیاں کی وجہ سے دونوں دوست شیراز اور توصیف لدے والا وڑائچ میں پرندوں کا شکار کر رہے تھے کہ شکار کے دوران10 سالہ توصیف نے پرندوں کو مارنے کے لئے گولی چلائی جو دوسرے دوست شیراز کو جالگی ۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس نے توصیف کو حراست میں لے لیا ہے جس کی عمر 10 سے 12 سالہ ہے ۔

مزید خبریں :