29 مئی ، 2012
کراچی … وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت نے تجویز دی ہے کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس اور شرح سود کو 10 فیصد کی سطح پر لایا جائے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی بجٹ تجاویز کے مطابق اگلے بجٹ میں ٹیکس نہ دینے والے شعبوں پر ٹیکس لگایا جائے اور دیگر شعبوں پر غیر منصفانہ ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے۔ ایف پی سی سی آئی کے مطابق فی الحال صرف تنخواہ دار طبقہ اور صنعتیں ٹیکس کا بوجھ برداشت کر رہی ہیں۔ ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات ختم کر کے کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے ۔